ڈر ہے عمران خان کسی دن بنی گالا سے امام مہدیؑ کا ظہور کرا دیں گے، جاویدچوہدری کی تنقید

918
Javed Chaudhry criticizes Imran Khan

“مجھے خطرہ ہے عمران خان کسی دن بنی گالا سے امام مہدی کا ظہور بھی کرا دیں گے اور ان کے حواری سوشل میڈیا پر واہ واہ بھی شروع کر دیں گے‘ یہ دعویٰ کریں گے’’ہم نہ کہتے تھے کپتان پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔ جاوید چوہدری کی عمران خان پہ گھٹیا مثالوں سے تنقید۔

https://www.facebook.com/1287054257990452/posts/3278256145536910/
Video: Javed Chaudhry criticizes Imran Khan in an inappropriate way.

مذید دیکھیں، اسلام آباد میں تین بھائی سگی بہن سے زیادتی کرتے رہے۔

اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کمال شخصیت ہیں‘ یہ دنیا کی ہر چیز ‘ ہر علم جانتے ہیں‘ یہ اسلام کو بھی سمجھتے ہیں‘ یہ مدینہ کی ریاست کو بھی اہل مدینہ سے زیادہ جانتے ہیں‘ انھیں یہ بھی معلوم ہے تاریخ میں کسی جگہ حضرت عیسیٰ ؑ کا ذکر نہیں آیا‘ یہ (نعوذباللہ) اللہ تعالیٰ کو بھی ہدایت دے دیتے ہیں۔

(مجھے خطرہ ہے یہ کسی دن بنی گالا سے امام مہدی کا ظہور بھی کرا دیں گے اور ان کے حواری سوشل میڈیا پر واہ واہ بھی شروع کر دیں گے‘ یہ دعویٰ کریں گے’’ہم نہ کہتے تھے کپتان پوری دنیا کو حیران کر دے گا‘ اب دیکھ لو اس نے کر دیا‘‘ یہ کیا ہو رہا ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں اور کیا ملک میں سمجھانے اور بتانے والا کوئی نہیں رہا؟

خدا خوفی کریں‘ آپ انھیں تاریخ کی کلاسز ہی دے دیں اور اگر یہ بھی ممکن نہیں تو آپ انھیں تحریری تقریر پر ہی لے آئیں ورنہ ہم کسی دن ورنہ کے قابل بھی نہیں رہیں گے‘ ہم پوری دنیا میں مذاق بن جائیں گے لہٰذا خدا خوفی کر لیں‘ اس سے پہلے کہ خدا کا قہر جاگ جائے، جاوید چوہدری کا عمران خان پہ طنز”۔)

مکمل کالم یہاں پڑھیں۔

جاوید چوہدری کے کالم میں گھٹیا مثالوں سے عمران خان کو نشانہ بنانے پہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

-advertisement-