جے یو آئی ف نے حکومت اور رضاکاروں کے خلاف قادیانیت کا پروپیگنڈہ شروع کر دیا

763
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/748216282666088/
Video: JUIF starts propaganda against government.

کرونا وائرس کی وباء نے دنیا کو اس حد تک پریشان کیا ہے کہ بڑے بڑے ممالک کی حکومتی مشینریاں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں۔ کم وسائل والے ملک پاکستان کیلئے کروناوائرس کے لاک ڈاؤن میں غریبوں تک راشن و امداد پہنچانا اور زیادہ بڑا چیلینج ہے۔

ان حالات میں جب لاکھوں نوجوان اپنی حکومت کا ساتھ دینے کو آگے بڑھے ہیں۔ سیاسی جماعتوں اور جے یو آئی ف سرفہرست نے حکومت کے خلاف محاز کھول لیے ہیں۔

جے یو آئی ف ایک منظم پروپیگنڈا کمپین سے یہ ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہے کہ رضاکار ٹائیگر فورس قادیانی ہے۔

جے یو آئی ف کے متعدد سوشل میڈیا پیجز سے اس بات کو پھیلایا جا رہا ہے کہ ٹائیگر فورس میں قادیانی بھرتی ہو رہے ہیں اور یہ فورس ختم نبوت کیلئے خطرہ ہے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ایک رضاکار فورس جو حکومت کی ملازم نہیں، بلا معاوضہ کام کرنے کے عزم سے آگے بڑھ رہی ہے، اس فورس کے نوجوانوں سے ختم نبوت کو خطرہ کیسے درپیش ہو سکتا ہے۔ جے یو آئی ف کے اسی پروپیگنڈہ کو مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پروموٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/PMLN__lovers/status/1249278986879975424?s=19
-advertisement-