عمران خان اس ستر سالہ بڑھیا کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے۔ ماں جی کی التجا

1336
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/738946533593063/
Video: A mother seeks help from Imran Khan

سوشل میڈیا پہ سندھ کی ایک ماں جی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ماں جی کا کہنا ہے “‏عمران بیٹا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو جب تم گرے تھے اور سر پہ چوٹ لگی تھی میں ساری رات روتی اور تمہاری صحت کی دعا کرتی رہی تھی۔ اب مجھے مدد کی ضرورت ہے” ماں جی رو رو کر عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔

مزید دیکھیں: چائنہ کی طرف سے عطیہ کیا گیا میڈیکل سامان اور ماسکس، زرداری کے فرنٹ مین، ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں بیچے جانے لگے۔

ماں جی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے سما نیوز والوں سے بھی رابطہ کیا اعر مدد مانگی۔ لیکن کوئی مدد نہ ہو سکی۔ ہم ماں جی کا مکمل پتہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ لیکن ویڈیو وائرل ہونے پہ عمران خان یا کوئی صاحب استطاعت، سماء نیوز والوں سے ان کی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا سے التجا ہے کہ ان ماں جی کی مدد کی جائے۔ یا اس پیغام کو اپنے سوشل میڈیا پہ شیئر کریں۔ ہو سکتا ہے کسی صورت کسی صاحب حیثیت کی نظر میں آ جائے۔

https://twitter.com/amfahadali/status/1244016379185029120?s=19