غریب خواجہ سرا نازش عرف ببلی پہ بہیمانہ تشدد، ویڈیو اور تفصیلات دیکھیں

1116
https://www.facebook.com/charsaddalinenews/videos/657976934764605/
Transgender Nazish (Nick Babli) tells about torture committed against her.

خواجہ سرا یا تیسری جنس وہ طبقہ ہے۔ جن کو شاید بہت سے لوگ انسان تک نہیں سمجھتے۔ اللہ پاک کی پیدا کی گئی یہ مخلوق ایک عرصے سے معاشرے کے طعنے، تضحیک، تذلیل حتی کہ ظلم بھی برداشت کر رہی ہے۔

حال ہی میں فیصل آباد میں پندرہ سالہ خواجہ سرا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ اور سوشل میڈیا پہ اس خواجہ سرا کیلئے انصاف کی دہائی مچی رہی۔

ایسے ہی ایک اور واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والا خواجہ سرا نازش عرف ببلی انصاف کی دہائی دے رہا ہے۔

DOWNLOAD UNEDITED VIDEO Watch Video
https://twitter.com/TheViralT/status/1247172946667413506?s=19

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ سرا نازش عرف ببلی کا منہ لہو لہان ہے۔

نازش عرف ببلی جو کہ حیات آباد کے مضافات کا رہائشی ہے، نے اپنے ویڈیو بیان میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک افغانی لڑکے نے اس کو لڑکے کی مکروہ خواہش پوری نہ کرنے پہ بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

Watch Uncensored Video Watch Video

خواجہ سرا نازش عرف ببلی کی تصاویر سے نظر آتا ہے کہ اس کے منہ پہ کسی تیزدھار آلے سے چیر لگائے گئے، یا مکوں سے پیٹا گیا۔ جبکہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد عوام الناس نے ذمہ دار شخص کے خلاف ایکشن کی اپیل کی ہے۔