Attack on Pakistan will be considered as attack on China, Xi Jingping

چینی صدر نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی، بیجنگ خاموش نہیں رہے گا۔ چین ہر شعبہ میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھی کھل کر حمایت کی۔ انہوں نے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری اور اس کی معیشت بہتر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کشمیر کے معاملے پر دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دہانی کرائی کہ چین ہر شعبہ میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری کا فروغ اور اس کی معیشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں

ترجمان پاک فوج کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی جس کا اعتراف کرتے ہیں۔ پاکستان میں سول اور عسکری قیادت مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے چینی صدر کو صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کے لیے کہا جبکہ چین ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کی خود مختاری کے لیے چین تعاون جاری رکھے گا۔​

Also, Watch Johar Town Police Raid Video Scandal and Facts Behind it.

Your Comments Will help Us to Improve.