سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن اور کرونا احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں، ویڈیو

740
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/741237796697270/
Video: Thousands of citizens villate the lockdown of Coronavirus in Karachi.

سندھ حکومت نے اپنی بدانتظامی سے کرونا وائرس کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں۔ ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی احتیاط کے سڑک پہ آنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ کراچی کے علاقے قائد آباد کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی راشن کی تقسیم پہ، راشن حاصل کرنے ہزاروں لوگ اکٹھے جا رہے ہیں۔

یاد رہے، وزیراعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن کی مخالفت کے باوجود، بنا کسی پلاننگ کے سندھ کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان، مراد علی شاہ اور سندھ حکومت نے سب سے پہلے کیا تھا۔ اور میڈیا پہ تعریفوں کے پل باندھے گئے تھے کہ سندھ حکومت کرونا کے خلاف دنیا کی سب سے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔