مولانا فضل الرحمن کے مطالبات

جنرل الیکشن میں ہر حلقے سے بری طرح ہارنے والے مولانا فضل الرحمن نے، ناموس رسالت کے نام پہ شروع کیا گیا دھرنا، وزارتوں کے بدلے میں ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحما ن کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ کہ مجھے 3 وزارتیں، صوبے کی گورنر شپ اور اپنے لیے وفاقی مشیر برائے مذہبی امور کا عہدہ لینے کا کہا ہے، اگر حکومت انکے مطالبات مان لیتی ہے تو مولانا اپنا دھرنا مؤخر کر دیں گے۔

ایسے میں اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ڈٹ گئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت کے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنے والے اور معروف صحافی، جان اچکزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام چھوڑا ہے۔ جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم عمران خان مولانا فضل الرحمن کا کوئی بھی مطالبہ نہیں مانیں گے، کہ مولانا فضل الرحمن نے 3 وزارتیں،گورنرشپ اور اپنے لیے وفاقی مشیر برائے مذہبی امور کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، دھرنے سے متعلق حکمت عملی 20 تاریخ کے بعد طے کی جائے گی‘‘۔

Your Comments Will help Us to Improve.