پاکستان کے وزیراعظم اور انکی غلطیاں

1457

پاکستان کے سربراہ مملکت نے ہر دور میں غلطیاں کی ہیں ۔آج کے آرٹیکل میں پاکستان کے وزیراعظم اور انکی غلطیاں بیان کرنے لگی ہوں ۔اگر مشرف کے دور سے شروع کروں تو میں اس وقت کم عمر تھی مگر جتنا سنا اور جتنا پڑھا اس کے مطابق میرے حساب سے مشرف دور کی سب سے بڑی غلطی عافیہ صدیقی تھی_

زرداری دور کی بات کی جائے تو
                        “فلاپ ترین وزیراعظم” وہ دور جسں مین پاکستان تباہی کی آخری حد تک جا پہنچا تھا
دہشتگردی’ٹارگٹ’ کلنگ اور لیاری کی بربادی کے علاوہ مہنگائی کی زیادتی بھی_ یہ وہ دور تھا جس میں پاکستان کا نیگیٹو امیج بنا اور کافی برس تک قائم بھی رہا_                                                  اس دور میں ملک میں امن و امان کا تصور گویا مشکل ترین ہو گیا تھا عوام زندگی سے بھی بیزار ہو چکی تھی
                       اور دراصل اس وزیراعظم کی مدت ختم ہونے پر عوام نے سکھ کا اور شکر کا سانس لیا تھا_                                         نواز شریف دور کی بات کی جائے تو اس میں دہشت گردی کا مکمل نہ سہی مگر 95٪ تک خاتمہ ہوا… لیاری سے تمام گینگسٹرز کا خاتمہ ہوااور فائنلی لیاری کے لوگوں نے بھی بنا خوف و ڈر کے گھروں سے نکلنا سیکھا_                     وہ پُل جس پہ پی ٹی آئی والے اکثر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ انہی کی بدولت کراچی کی عوام نے بہت سارا سکون کا سانس لیا ہے پانچ سے چھ گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہنے والے افراد کو ان پُلز کی قدروقیمت کا بخوبی احساس ہےمہنگائی اتنی نہ تھی کہ غریب عوام کھانے سے بھی رہ جائے

            اس دور میں عوام نے بہت حد تک مطمئن زندگی گزاری ہے_

                           یہ اور بات ہے بہت سے اس بات سے ایگری کرنے سے انکاری ہونگے 

  ہاں مگر کرپشن کے الزامات یا کرپشن کرنے کے علاوہ نواز شریف نئی جنریشن کو بھی متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئے اب جبکہ نوجوانوں کی کثرت اور انکا دور تھا تو اس جنریشن کے لیے ن لیگ کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے تھے جو نوجوانوں کو متاثر کرتے مگر ایسا نہیں ہوا ان کی سابقہ غلطیاں بھی انکی کشتی ڈبونے میں شاملِ حال رہیں__

                                       ن لیگ کے دوبارہ اقتدار میں نہ آنے کی دراصل بہت سی وجوہات میں سے کچھ وجوہات یہ بھی شامل ہیں_

-advertisement-
                             اگر عمران خان کے دور کی بات کی جائے تو اس دور میں پاکستان کا مورال بہت حد تک بلند ہوا وہیں اسلام  ایک پُرامن مذہب کے طور پر پہچانا جانے لگا ہے____نئی نسل عمران خان کے وزیراعظم بننے سے بہت خوش ہے__

               مگر اب جبکہ انکو وزیراعظم کا عہدہ ملے ایک سال مکمل ہونے کے بعد دوسرے سال بھی شروع ہوئے مہینے گزر چکے ہیں مگر کارکردگی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ دور مہنگائی کی بلند ترین سطح کو چھو آیا ہے___

عمران خان کے کیے گئے وعدوں میں سے سوائے ایک دو کے کوئی وعدہ ایفاء نہیں ہوا_ عمران خان کی غلطیوں میں سب سے بڑی غلطی یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کی جن باتوں کو وجہ بنا کر خود کو ان سے بہتر ثابت کرنے کے لیے جو توجیہات دیں تھیں وہ اس میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں…. جن باتوں پر وہ ن لیگ دور کو تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے اب وہی ساری چیزیں انکی حکومت میں بھی اسی سطح پر یا اس سے بھی بلند سطح پر نظر آ رہی ہیں جس میں بجلی کے بلوں میں اضافہ لوڈشیڈنگ آٹے چینی کے علاوہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ہر چیز کے ٹیکسز کی بارش اور اور بھی بہت سی چیزیں شامل ہیں
خیر ہمیں اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ کپتان ہینڈسم ہے باتوں کے فن سے بخوبی واقف ہیں دو سال میں تبدیلی نہیں لا سکتے جیسے بہانے دینے کے لیے ہم جیسی بیوقوف عوام انکی سروس میں 24 گھنٹے موجود ہے

اللہ ہمیں عقل و شعور کے ساتھ اپنے لیڈران کو درست طریقے سے جج کرنے کی توفیق عطا فرمائے__آمین

By : مہہ ثنا خان

Also read writer previous Articles: