علامہ ناصر مدنی پہ تشدد کرنے والے کون، ساری حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

969
https://youtu.be/g_Ccvl_5DZs
Video: Alama Nasir Madni tells about his kidnapping incident.

علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ کون ہیں اور علامہ ناصر مدنی پر انہوں نے کیوں تشدد کیا؟

Accused of kidnapping Alama Nasir Madni

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے غلام ربانی، علی عباس اور محمد الیاس ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا اور ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول برآمد کیا۔علامہ ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

ان میں سےایک ملزم غلام ربانی کو ایک معروف پیر صاحب (پیر حق خطیب عرف پھونکوں والی سرکار) کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہ پیر صاحب کے بہت بڑے مرید ہیں۔

Video of Peer Haq Khateeb Hussain.
Man accused of kidnapping Alama Nasir Madni is with Peer Haq Khateeb Hussain

جس کا کچھ دن پہلے علامہ ناصر مدنی نے اپنے ایک بیان میں مذاق اڑایا تھا اور انہیں پھونکوں والی سرکار کہہ کر مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس چین میں پھیلا ہے، چین جاکر پھونکیں مارو۔ اب تمہاری پھونکیں اب کام نہیں آئیں گی تو کب آئیں گی۔

سوشل میدیا صارفین کی اکثریت کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کی وجہ یہ ویڈیو بنی جس میں وہ ایک پیر صاحب کا مذاق اڑارہے ہیں ۔

ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماء پر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا۔

-advertisement-